اللہ نے انسان کو بہت سے شعبوں میں علم عطا کیا ہے۔ مثال کے طور پر موجودہ دور کی ترقی نے ہم کو لیبارٹری میں بننے والی بہت ساری چیزوں کا مشاہدہ کرایا۔ البتہ کچھ بنیادی چیزیں کبھی بھی لیبارٹری کے ماحول میں نہیں لائی جا سکتیں اور نہ ہی مشاہدہ کی جا سکتیں ہیں۔ پانی ان بہت ساری نعمتوں میں سے ایک ہے جو کہ زمین کا زیادہ حصہ ڈھانکے ہوئے ہے اور ہماری بنیادی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔زمین کے بناتے وقت پانی کو پیدا کیا گیا اور اور پھر اسکا پیداواری عمل کوروک دیا گیا۔ |
اگر اللہ نے جو پانی تیار حالت میں زمین پر بنایا ہے، خشک ہو جائے یا غائب ہو جائے تو کوئی اسکو واپس نہیں لا سکتا۔ اگر اللہ چاہے اسکے بخارات بننے کے عمل کو روک دے تو کبھی بارش نہ ہو۔تمام نعمتیں اللہ کے پاس سے آتی ہیں۔وہ قادر مطق اللہ ﷻ ہے جو برابر انسان پر اپنی نعمتیں نازل کرتا رہتا ہے اور انھیں بغیر کسی چیز کے پیدا کرتا ہے۔ |