• 1. جب سورج لپیٹ کر بے نور کر دیا جائے گا،
  • 2. اور جب ستارے (اپنی کہکشاؤں سے) گر پڑیں گے،
  • 3. اور جب پہاڑ (غبار بنا کر فضا میں) چلا دیئے جائیں گے،
  • 4. اور جب حاملہ اونٹنیاں بے کار چھوٹی پھریں گی (کوئی ان کا خبر گیر نہ ہوگا)،
  • 5. اور جب وحشی جانور (خوف کے مارے) جمع کر دیئے جائیں گے،
  • 6. جب سمندر اور دریا (سب) ابھار دیئے جائیں گے،
  • 7. اور جب روحیں (بدنوں سے) ملا دی جائیں گی،
  • 8. اور جب زندہ دفن کی ہوئی لڑکی سے پوچھا جائے گا،
  • 9. کہ وہ کس گناہ کے باعث قتل کی گئی تھی،
  • 10. اور جب اَعمال نامے کھول دیئے جائیں گے،
  • 11. اور جب سماوی طبقات کو پھاڑ کر اپنی جگہوں سے ہٹا دیا جائے گا،
  • 12. اور جب دوزخ (کی آگ) بھڑکائی جائے گی،
  • 13. اور جب جنت قریب کر دی جائے گی،
  • 14. ہر شخص جان لے گا جو کچھ اس نے حاضر کیا ہے،
  • 15. تو میں قَسم کھاتا ہوں ان (آسمانی کرّوں) کی جو (ظاہر ہونے کے بعد) پیچھے ہٹ جاتے ہیں،
  • 16. جو بلا روک ٹوک چلتے رہتے ہیں (پھر ظاہر ہو کر) چھپ جاتے ہیں،
  • 17. اور رات کی قَسم جب اس کی تاریکی جانے لگے،
  • 18. اور صبح کی قَسم جب اس کی روشنی آنے لگے،
  • 19. بیشک یہ (قرآن) بڑی عزت و بزرگی والے رسول کا (پڑھا ہوا) کلام ہے،
  • 20. جو (دعوتِ حق، تبلیغِ رسالت اور روحانی استعداد میں) قوت و ہمت والے ہیں (اور) مالکِ عرش کے حضور بڑی قدر و منزلت (اور جاہ و عظمت) والے ہیں،
  • 21. (تمام جہانوں کے لئے) واجب الاطاعت ہیں (کیونکہ ان کی اطاعت ہی اللہ کی اطاعت ہے)، امانت دار ہیں (وحی اور زمین و آسمان کے سب اُلوہی رازوں کے حامل ہیں)،
  • 22. اور (اے لوگو!) یہ تمہیں اپنی صحبت سے نوازنے والے (محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دیوانے نہیں ہیں (جو فرماتے ہیں وہ حق ہوتا ہے)،
  • 23. اور بیشک انہوں نے اس (مالکِ عرش کے حُسنِ مطلق) کو (لامکاں کے) روشن کنارے پر دیکھا ہے٭، ٭ یہ ترجمہ حضرت عبد اللہ بن عباس، انس بن مالک، عکرمہ، ابو سلمہ، ضحّاک، ابو العالیہ، حسن، کعب الاحبار، شریک بن عبد اللہ اور شعبی و غیرھم رضی اللہ عنھم کے اَقوال پر کیا گیا ہے جنہیں بخاری، مسلم، ترمذی، ابن جریر، بغوی اور کئی ائمہ حدیث نے روایت کیا ہے اور کثیر ائمہ تفسیر نے بھی اسے اختیار کیا ہے۔
  • 24. اور وہ (یعنی نبئ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) غیب (کے بتانے) پر بالکل بخیل نہیں ہیں (مالکِ عرش نے ان کے لئے کوئی کمی نہیں چھوڑی)،
  • 25. اور وہ (قرآن) ہرگز کسی شیطان مردود کا کلام نہیں ہے،
  • 26. پھر (اے بدبختو!) تم (اتنے بڑے خزانے کو چھوڑ کر) کدھر چلے جا رہے ہو،
  • 27. یہ (قرآن) تو تمام جہانوں کے لئے (صحیفۂ) نصیحت ہے،
  • 28. تم میں سے ہر اس شخص کے لئے (اس چشمہ سے ہدایت میسر آسکتی ہے) جو سیدھی راہ چلنا چاہے،
  • 29. اور تم وہی کچھ چاہ سکتے ہو جو اللہ چاہے جو تمام جہانوں کا رب ہے،
بانٹیں
logo
logo
logo
logo
logo
  • 1.سورۃ الفاتحۃ
  • 2.سورۃ البقرۃ
  • 3.سورۃ آل عمران
  • 4.سورۃ النساء
  • 5.سورۃ المائدۃ
  • 6.سورۃ الانعام
  • 7.سورۃ الاعراف
  • 8.سورۃ الانفال
  • 9.سورۃ التوبۃ
  • 10.سورۃ یونس
  • 11.سورۃ ھود
  • 12.سورۃ یوسف
  • 13.سورۃ الرعد
  • 14.سورۃ ابراھیم
  • 15.سورۃ الحجر
  • 16.سورۃ النحل
  • 17.سورۃ الاسراء
  • 18.سورۃ الکھف
  • 19.سورۃ مریم
  • 20.سورۃ طہ
  • 21.سورۃ الانبیاء
  • 22.سورۃ الحج
  • 23.سورۃ المؤمنون
  • 24.سورۃ النور
  • 25.سورۃ الفرقان
  • 26.سورۃ الشعراء
  • 27.سورۃ النمل
  • 28.سورۃ القصص
  • 29.سورۃ العنکبوت
  • 30.سورۃ الروم
  • 31.سورۃ لقمان
  • 32.سورۃ السجدۃ
  • 33.سورۃ الاحزاب
  • 34.سورۃ سبا
  • 35.سورۃ فاطر
  • 36.سورۃ یس
  • 37.سورۃ الصافات
  • 38.سورۃ ص
  • 39.سورۃ الزمر
  • 40.سورۃ مؤمن
  • 41.سورۃ فصلت
  • 42.سورۃ الشورٰی
  • 43.سورۃ الزخرف
  • 44.سورۃ الدخان
  • 45.سورۃ الجاثیۃ
  • 46.سورۃ الاحقاف
  • 47.سورۃ محمد
  • 48.سورۃ الفتح
  • 49.سورۃ الحجرات
  • 50.سورۃ ق
  • 51.سورۃ الذاریات
  • 52.سورۃ الطور
  • 53.سورۃ النجم
  • 54.سورۃ القمر
  • 55.سورۃ الرحمٰن
  • 56.سورۃ الواقعۃ
  • 57.سورۃ الحدید
  • 58.سورۃ المجادلۃ
  • 59.سورۃ الحشر
  • 60.سورۃ الممتحنۃ
  • 61.سورۃ الصف
  • 62.سورۃ الجمعۃ
  • 63.سورۃ المنافقون
  • 64.سورۃ التغابن
  • 65.سورۃ الطلاق
  • 66.سورۃ التحریم
  • 67.سورۃ الملک
  • 68.سورۃ القلم
  • 69.سورۃ الحاقۃ
  • 70.سورۃ المعارج
  • 71.سورۃ نوح
  • 72.سورۃ الجن
  • 73.سورۃ المزمل
  • 74.سورۃ المدثر
  • 75.سورۃ القیامۃ
  • 76.سورۃ الانسان
  • 77.سورۃ المرسلات
  • 78.سورۃ النباء
  • 79.سورۃ النازعات
  • 80.سورۃ عبس
  • 81.سورۃ التکویر
  • 82.سورۃ الانفطار
  • 83.سورۃ المطففین
  • 84.سورۃ الانشقاق
  • 85.سورۃ البروج
  • 86.سورۃ الطارق
  • 87.سورۃ الاعلٰی
  • 88.سورۃ الغاشیۃ
  • 89.سورۃ الفجر
  • 90.سورۃ البلد
  • 91.سورۃ الشمس
  • 92.سورۃ اللیل
  • 93.سورۃ الضحٰی
  • 94.سورۃ الشرح
  • 95.سورۃ التین
  • 96.سورۃ العلق
  • 97.سورۃ القدر
  • 98.سورۃ البینۃ
  • 99.سورۃ الزلزلۃ
  • 100.سورۃ العادیات
  • 101.سورۃ القارعۃ
  • 102.سورۃ التکاثر
  • 103.سورۃ العصر
  • 104.سورۃ الھمزۃ
  • 105.سورۃ الفیل
  • 106.سورۃ قریش
  • 107.سورۃ الماعون
  • 108.سورۃ الکوثر
  • 109.سورۃ الکافرون
  • 110.سورۃ النصر
  • 111.سورۃ المسد
  • 112.سورۃ الاخلاص
  • 113.سورۃ الفلق
  • 114.سورۃ الناس