• 1. نرم و خوش گوار ہواؤں کی قَسم جو پے در پے چلتی ہیں،
  • 2. پھر تند و تیز ہواؤں کی قَسم جو شدید جھونکوں سے چلتی ہیں،
  • 3. اور ان کی قَسم جو بادلوں کو ہر طرف پھیلا دیتی ہیں،
  • 4. پھر ان کی قَسم جو (اُنہیں) پھاڑ کر جدا جدا کر دیتی ہیں،
  • 5. پھر ان کی قَسم جو نصیحت لانے والی ہیں،
  • 6. حجت تمام کرنے یا ڈرانے کے لئے،
  • 7. بیشک جو وعدۂ (قیامت) تم سے کیا جا رہا ہے وہ ضرور پورا ہو کر رہے گا،
  • 8. پھر جب ستاروں کی روشنی زائل کر دی جائے گی،
  • 9. اور جب آسمانی کائنات میں شگاف ہو جائیں گے،
  • 10. اور جب پہاڑ (ریزہ ریزہ کر کے) اُڑا دیے جائیں گے،
  • 11. اور جب پیغمبر وقتِ مقررہ پر (اپنی اپنی اُمتوں پر گواہی کے لئے) جمع کئے جائیں گے،
  • 12. بھلا کس دن کے لئے (ان سب اُمور کی) مدت مقرر کی گئی ہے،
  • 13. فیصلہ کے دن کے لئے،
  • 14. اور آپ کو کس نے بتایا کہ فیصلہ کا دن کیا ہے،
  • 15. اس دن جھٹلانے والوں کے لئے خرابی (و تباہی) ہے،
  • 16. کیا ہم نے اگلے (جھٹلانے والے) لوگوں کو ہلاک نہیں کر ڈالا تھا،
  • 17. پھر ہم بعد کے لوگوں کو بھی (ہلاکت میں) ان کے پیچھے چلائے دیتے ہیں،
  • 18. ہم مجرموں کے ساتھ اِسی طرح (کا معاملہ) کرتے ہیں،
  • 19. اُس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑی خرابی ہے،
  • 20. کیا ہم نے تمہیں حقیر پانی (کی ایک بوند) سے پیدا نہیں کیا،
  • 21. پھر اس کو محفوظ جگہ (یعنی رحمِ مادر) میں رکھا،
  • 22. (وقت کے) ایک معیّن اندازے تک،
  • 23. پھر ہم نے (نطفہ سے تولّد تک تمام مراحل کے لئے) وقت کے اندازے مقرر کئے، پس (ہم) کیا ہی خوب اندازے مقرر کرنے والے ہیں،
  • 24. اُس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑی تباہی ہے،
  • 25. کیا ہم نے زمین کو سمیٹ لینے والی نہیں بنایا،
  • 26. (جو سمیٹتی ہے) زندوں کو (بھی) اور مُردوں کو (بھی)،
  • 27. ہم نے اس پر بلند و مضبوط پہاڑ رکھ دئیے اور ہم نے تمہیں (شیریں چشموں کے ذریعے) میٹھا پانی پلایا،
  • 28. اس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑی بربادی ہوگی،
  • 29. (اب) تم اس (عذاب) کی طرف چلو جسے تم جھٹلایا کرتے تھے،
  • 30. تم (دوزخ کے دھویں پر مبنی) اس سائے کی طرف چلو جس کے تین حصے ہیں،
  • 31. جو نہ (تو) ٹھنڈا سایہ ہے اور نہ ہی آگ کی تپش سے بچانے والا ہے،
  • 32. بیشک وہ (دوزخ) اونچے محل کی طرح (بڑے بڑے) شعلے اور چنگاریاں اڑاتی ہے،
  • 33. (یوں بھی لگتا ہے) گویا وہ (چنگاریاں) زرد رنگ والے اونٹ ہیں،
  • 34. اس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑی تباہی ہے،
  • 35. یہ ایسا دن ہے کہ وہ (اس میں) بول بھی نہ سکیں گے،
  • 36. اور نہ ہی انہیں اجازت دی جائے گی کہ وہ معذرت کرسکیں،
  • 37. اُس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑی ہلاکت ہے،
  • 38. یہ فیصلے کا دن ہے (جس میں) ہم تمہیں اور (سب) پہلے لوگوں کو جمع کریں گے،
  • 39. پھر اگر تمہارے پاس (عذاب سے بچنے کا) کوئی حیلہ (اور داؤ) ہے تو (وہ) داؤ مجھ پر چلا لو،
  • 40. اس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑا افسوس ہے،
  • 41. بیشک پرہیزگار ٹھنڈے سایوں اور چشموں میں (عیش و راحت کے ساتھ) ہوں گے،
  • 42. اور پھل اور میوے جس کی بھی وہ خواہش کریں گے (ان کے لئے موجود ہوں گے)،
  • 43. (ان سے کہا جائے گا:) تم خوب مزے سے کھاؤ پیو اُن اَعمالِ (صالحہ) کے عوض جو تم کرتے رہے تھے،
  • 44. بے شک ہم اِسی طرح نیکو کاروں کو جزا دیا کرتے ہیں،
  • 45. اس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑی خرابی ہے،
  • 46. (اے حق کے منکرو!) تم تھوڑا عرصہ کھا لو اور فائدہ اٹھا لو، بے شک تم مجرم ہو،
  • 47. اس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑی خرابی ہے،
  • 48. اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ تم (اﷲ کے حضور) جھکو تو وہ نہیں جھکتے،
  • 49. اس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑی تباہی ہے،
  • 50. پھر وہ اِس (قرآن) کے بعد کس کلام پر ایمان لائیں گے؟،
SHARE
logo
logo
logo
logo
logo
  • 1.Al-Fatihah
  • 2.Al Baqara
  • 3.Ali `Imran
  • 4.An-Nisa
  • 5.Al-Ma`idah
  • 6.Al-An`am
  • 7.Al-A`raf
  • 8.Al-Anfal
  • 9.At-Tawbah
  • 10.Yunus
  • 11.Hud
  • 12.Yusuf
  • 13.Ar-Ra`d
  • 14.Ibrahim
  • 15.Al-Hijr
  • 16.An-Nahl
  • 17.Al-Isra
  • 18.Al-Kahf
  • 19.Maryam
  • 20.Taha
  • 21.Al-Anbya
  • 22.Al-Haj
  • 23.Al-Mu`minun
  • 24.An-Nur
  • 25.Al-Furqan
  • 26.Ash-Shu`ara
  • 27.An-Naml
  • 28.Al-Qasas
  • 29.Al-`Ankabut
  • 30.Ar-Rum
  • 31.Luqman
  • 32.As-Sajdah
  • 33.Al-Ahzab
  • 34.Saba
  • 35.Faatir
  • 36.Ya-Sin
  • 37.As-Saffat
  • 38.Sad
  • 39.Az-Zumar
  • 40.Ghafir
  • 41.Fussilat
  • 42.sh-Shuraa
  • 43.Az-Zukhruf
  • 44.Ad-Dukhan
  • 45.Al-Jathiyah
  • 46.Al-Ahqaf
  • 47.Muhammad
  • 48.Al-Fath
  • 49.Al-Hujurat
  • 50.Qaf
  • 51.Adh-Dhariyat
  • 52.At-Tur
  • 53.An-Najm
  • 54.Al-Qamar
  • 55.Ar-Rahman
  • 56.Al-Waqi`ah
  • 57.Al-Hadid
  • 58.Al-Mujadila
  • 59.Al-Hashr
  • 60.Al-Mumtahanah
  • 61.As-Saf
  • 62.Al-Jumu`ah
  • 63.Al-Munafiqun
  • 64.At-Taghabun
  • 65.At-Talaq
  • 66.At-Tahrim
  • 67.Al-Mulk
  • 68.Al-Qalam
  • 69.Al-Haqqah
  • 70.Al-Ma`arij
  • 71.Nuh
  • 72.Al-Jinn
  • 73.Al-Muzzammil
  • 74.Al-Muddaththir
  • 75.Al-Qiyamah
  • 76.Al-Insan
  • 77.Al-Mursalat
  • 78.An-Naba
  • 79.An-Nazi`at
  • 80.Abasa
  • 81.At-Takwir
  • 82.Al-Infitar
  • 83.Al-Mutaffifin
  • 84.Al-Inshiqaq
  • 85.Al-Buruj
  • 86.At-Tariq
  • 87.Al-A`la
  • 88.Al-Ghashiyah
  • 89.Al-Fajr
  • 90.Al-Balad
  • 91.Ash-Shams
  • 92.Al-Layl
  • 93.Ad-Duhaa
  • 94.Ash-Sharh
  • 95.At-Tin
  • 96.Al-`Alaq
  • 97.Al-Qadr
  • 98.Al-Bayyinah
  • 99.Az-Zalzalah
  • 100.Al-`Adiyat
  • 101.Al-Qari`ah
  • 102.At-Takathur
  • 103.Al-`Asr
  • 104.Al-Humazah
  • 105.Al-Fil
  • 106.Quraysh
  • 107.Al-Ma`un
  • 108.Al-Kawthar
  • 109.Al-Kafirun
  • 110.An-Nasr
  • 111.Al-Masad
  • 112.Al-Ikhlas
  • 113.Al-Falaq
  • 114.An-Nas