• 1. ہر وہ چیز جو آسمانوں میں ہے اور زمین میں ہے اللہ کی تسبیح کرتی ہے۔ اسی کی ساری بادشاہت ہے اور اسی کے لئے ساری تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر بڑا قادر ہے،
  • 2. وہی ہے جس نے تمہیں پیدا کیا، پس تم میں سے (کوئی) کافر ہو گیا، اور تم میں سے (کوئی) مومن ہوگیا، اور اللہ اُن کاموں کو جو تم کرتے ہو خوب دیکھنے والا ہے،
  • 3. اسی نے آسمانوں اور زمین کو حکمت و مقصد کے ساتھ پیدا فرمایا اور (اسی نے) تمہاری صورتیں بنائیں پھر تمہاری صورتوں کو خوب تر کیا، اور (سب کو) اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے،
  • 4. جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے وہ جانتا ہے اور ان باتوں کو (بھی) جانتا ہے جو تم چھپاتے ہو، اور جو ظاہر کرتے ہو اور اللہ سینوں والی (راز کی) باتوں کو (بھی) خوب جاننے والا ہے،
  • 5. کیا تمہیں اُن لوگوں کی خبر نہیں پہنچی جنہوں نے (تم سے) پہلے کفر کیا تھا تو انہوں نے (دنیا میں) اپنے کام کی سزا چکھ لی اور ان کے لئے (آخرت میں بھی) دردناک عذاب ہے،
  • 6. یہ اس لئے کہ اُن کے پاس اُن کے رسول واضح نشانیاں لے کر آتے تھے تو وہ کہتے تھے: کیا (ہماری ہی مثل اور ہم جنس) بشر٭ ہمیں ہدایت کریں گے؟ سو وہ کافر ہوگئے اور انہوں نے (حق سے) رُوگردانی کی اور اللہ نے بھی (اُن کی) کچھ پرواہ نہ کی، اور اللہ بے نیاز ہے لائقِ حمد و ثنا ہے، ٭ بشر کا یہ معنی ائمہ تفاسیر کے بیان کردہ معنی کے مطابق ہے۔ حوالہ جات کے لئے دیکھیں: تفسیر طبری، الکشاف، نسفی، بغوی، خازن، جمل، مظہری اور فتح القدیر وغیرہ۔
  • 7. کافر لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ وہ (دوبارہ) ہرگز نہ اٹھائے جائیں گے۔ فرما دیجئے: کیوں نہیں، میرے رب کی قسم! تم ضرور اٹھائے جاؤ گے پھر تمہیں بتا دیا جائے گا جو کچھ تم نے کیا تھا، اور یہ اللہ پر بہت آسان ہے،
  • 8. پس تم اللہ اور اُس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر اور اُس نور پر ایمان لاؤ جسے ہم نے نازل فرمایا ہے، اور اللہ اُن کاموں سے خوب آگاہ ہے جو تم کرتے ہو،
  • 9. جس دن وہ تمہیں جمع ہونے کے دن (میدانِ حشر میں) اکٹھا کرے گا یہ ہار اور نقصان ظاہر ہونے کا دن ہے۔ اور جو شخص اللہ پر ایمان لاتا ہے اور نیک عمل کرتا ہے تو (اللہ) اس (کے نامۂ اعمال) سے اس کی خطائیں مٹا دے گا اور اسے جنتوں میں داخل فرما دے گا جن کے نیچے سے نہریں بہہ رہی ہیں وہ ان میں ہمیشہ رہنے والے ہوں گے، یہ بہت بڑی کامیابی ہے،
  • 10. اور جن لوگوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں کو جھٹلایا وہی لوگ دوزخی ہیں (جو) اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں، اور وہ کیا ہی برا ٹھکانا ہے،
  • 11. (کسی کو) کوئی مصیبت نہیں پہنچتی مگر اللہ کے حکم سے اور جو شخص اللہ پر ایمان لاتا ہے تو وہ اُس کے دل کو ہدایت فرما دیتا ہے، اور اللہ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے،
  • 12. اور تم اللہ کی اطاعت کرو اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اطاعت کرو، پھر اگر تم نے رُوگردانی کی تو (یاد رکھو) ہمارے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ذمّہ صرف واضح طور پر (احکام کو) پہنچا دینا ہے،
  • 13. اللہ (ہی معبود) ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں، اور اللہ ہی پر ایمان والوں کو بھروسہ رکھنا چاہئے،
  • 14. اے ایمان والو! بیشک تمہاری بیویوں اور تمہاری اولاد میں سے بعض تمہارے دشمن ہیں پس اُن سے ہوشیار رہو۔ اور اگر تم صرفِ نظر کر لو اور درگزر کرو اور معاف کر دو تو بیشک اللہ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے،
  • 15. تمہارے مال اور تمہاری اولاد محض آزمائش ہی ہیں، اور اللہ کی بارگاہ میں بہت بڑا اجر ہے،
  • 16. پس تم اللہ سے ڈرتے رہو جس قدر تم سے ہوسکے اور (اُس کے احکام) سنو اور اطاعت کرو اور (اس کی راہ میں) خرچ کرو یہ تمہارے لئے بہتر ہوگا، اور جو اپنے نفس کے بخل سے بچا لیا جائے سو وہی لوگ فلاح پانے والے ہیں،
  • 17. اگر تم اللہ کو (اخلاص اور نیک نیتی سے) اچھا قرض دوگے تو وہ اسے تمہارے لئے کئی گنا بڑھا دے گا اور تمہیں بخش دے گا، اور اللہ بڑا قدر شناس ہے بُردبار ہے،
  • 18. ہر نہاں اور عیاں کو جاننے والا ہے، بڑے غلبہ و عزت والا بڑی حکمت والا ہے،
بانٹیں
logo
logo
logo
logo
logo
  • 1.سورۃ الفاتحۃ
  • 2.سورۃ البقرۃ
  • 3.سورۃ آل عمران
  • 4.سورۃ النساء
  • 5.سورۃ المائدۃ
  • 6.سورۃ الانعام
  • 7.سورۃ الاعراف
  • 8.سورۃ الانفال
  • 9.سورۃ التوبۃ
  • 10.سورۃ یونس
  • 11.سورۃ ھود
  • 12.سورۃ یوسف
  • 13.سورۃ الرعد
  • 14.سورۃ ابراھیم
  • 15.سورۃ الحجر
  • 16.سورۃ النحل
  • 17.سورۃ الاسراء
  • 18.سورۃ الکھف
  • 19.سورۃ مریم
  • 20.سورۃ طہ
  • 21.سورۃ الانبیاء
  • 22.سورۃ الحج
  • 23.سورۃ المؤمنون
  • 24.سورۃ النور
  • 25.سورۃ الفرقان
  • 26.سورۃ الشعراء
  • 27.سورۃ النمل
  • 28.سورۃ القصص
  • 29.سورۃ العنکبوت
  • 30.سورۃ الروم
  • 31.سورۃ لقمان
  • 32.سورۃ السجدۃ
  • 33.سورۃ الاحزاب
  • 34.سورۃ سبا
  • 35.سورۃ فاطر
  • 36.سورۃ یس
  • 37.سورۃ الصافات
  • 38.سورۃ ص
  • 39.سورۃ الزمر
  • 40.سورۃ مؤمن
  • 41.سورۃ فصلت
  • 42.سورۃ الشورٰی
  • 43.سورۃ الزخرف
  • 44.سورۃ الدخان
  • 45.سورۃ الجاثیۃ
  • 46.سورۃ الاحقاف
  • 47.سورۃ محمد
  • 48.سورۃ الفتح
  • 49.سورۃ الحجرات
  • 50.سورۃ ق
  • 51.سورۃ الذاریات
  • 52.سورۃ الطور
  • 53.سورۃ النجم
  • 54.سورۃ القمر
  • 55.سورۃ الرحمٰن
  • 56.سورۃ الواقعۃ
  • 57.سورۃ الحدید
  • 58.سورۃ المجادلۃ
  • 59.سورۃ الحشر
  • 60.سورۃ الممتحنۃ
  • 61.سورۃ الصف
  • 62.سورۃ الجمعۃ
  • 63.سورۃ المنافقون
  • 64.سورۃ التغابن
  • 65.سورۃ الطلاق
  • 66.سورۃ التحریم
  • 67.سورۃ الملک
  • 68.سورۃ القلم
  • 69.سورۃ الحاقۃ
  • 70.سورۃ المعارج
  • 71.سورۃ نوح
  • 72.سورۃ الجن
  • 73.سورۃ المزمل
  • 74.سورۃ المدثر
  • 75.سورۃ القیامۃ
  • 76.سورۃ الانسان
  • 77.سورۃ المرسلات
  • 78.سورۃ النباء
  • 79.سورۃ النازعات
  • 80.سورۃ عبس
  • 81.سورۃ التکویر
  • 82.سورۃ الانفطار
  • 83.سورۃ المطففین
  • 84.سورۃ الانشقاق
  • 85.سورۃ البروج
  • 86.سورۃ الطارق
  • 87.سورۃ الاعلٰی
  • 88.سورۃ الغاشیۃ
  • 89.سورۃ الفجر
  • 90.سورۃ البلد
  • 91.سورۃ الشمس
  • 92.سورۃ اللیل
  • 93.سورۃ الضحٰی
  • 94.سورۃ الشرح
  • 95.سورۃ التین
  • 96.سورۃ العلق
  • 97.سورۃ القدر
  • 98.سورۃ البینۃ
  • 99.سورۃ الزلزلۃ
  • 100.سورۃ العادیات
  • 101.سورۃ القارعۃ
  • 102.سورۃ التکاثر
  • 103.سورۃ العصر
  • 104.سورۃ الھمزۃ
  • 105.سورۃ الفیل
  • 106.سورۃ قریش
  • 107.سورۃ الماعون
  • 108.سورۃ الکوثر
  • 109.سورۃ الکافرون
  • 110.سورۃ النصر
  • 111.سورۃ المسد
  • 112.سورۃ الاخلاص
  • 113.سورۃ الفلق
  • 114.سورۃ الناس