1. آپ عرض کیجئے کہ میں (سب) انسانوں کے رب کی پناہ مانگتا ہوں،
2. جو (سب) لوگوں کا بادشاہ ہے،
3. جو (ساری) نسلِ انسانی کا معبود ہے،
4. وسوسہ انداز (شیطان) کے شر سے جو (اﷲ کے ذکر کے اثر سے) پیچھے ہٹ کر چھپ جانے والا ہے،
5. جو لوگوں کے دلوں میں وسوسہ ڈالتا ہے،
6. خواہ وہ (وسوسہ انداز شیطان) جنات میں سے ہو یا انسانوں میں سے،