• 1. آپ فرما دیجئے: اے کافرو!،

  • 2. میں ان (بتوں) کی عبادت نہیں کرتا جنہیں تم پوجتے ہو،

  • 3. اور نہ تم اس (رب) کی عبادت کرنے والے ہو جس کی میں عبادت کرتا ہوں،

  • 4. اور نہ (ہی) میں (آئندہ کبھی) ان کی عبادت کرنے والا ہوں جن (بتوں) کی تم پرستش کرتے ہو،

  • 5. اور نہ (ہی) تم اس کی عبادت کرنے والے ہو جس (رب) کی میں عبادت کرتا ہوں،

  • 6. (سو) تمہارا دین تمہارے لئے اور میرا دین میرے لئے ہے،

بانٹیں
logo
logo
logo
logo