• 1. ہر اس شخص کے لئے ہلاکت ہے جو (روبرو) طعنہ زنی کرنے والا ہے (اور پسِ پشت) عیب جوئی کرنے والا ہے،

  • 2. (خرابی و تباہی ہے اس شخص کے لئے) جس نے مال جمع کیا اور اسے گن گن کر رکھتا ہے،

  • 3. وہ یہ گمان کرتا ہے کہ اس کی دولت اسے ہمیشہ زندہ رکھے گی،

  • 4. ہرگز نہیں! وہ ضرور حطمہ (یعنی چورا چورا کر دینے والی آگ) میں پھینک دیا جائے گا،

  • 5. اور آپ کیا سمجھے ہیں کہ حطمہ (چورا چورا کر دینے والی آگ) کیا ہے،

  • 6. (یہ) اﷲ کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے،

  • 7. جو دلوں پر (اپنی اذیت کے ساتھ) چڑھ جائے گی،

  • 8. بیشک وہ (آگ) ان لوگوں پر ہر طرف سے بند کر دی جائے گی،

  • 9. (بھڑکتے شعلوں کے) لمبے لمبے ستونوں میں (اور ان لوگوں کے لئے کوئی راہِ فرار نہ رہے گی)،

بانٹیں
logo
logo
logo
logo